کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے معاملات کو حل کرنے کے لیے کرنل ریٹائرڈ آصف ناز کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی فریقین سے بروز ہفتہ 15 جون 2019 کو ملاقات کرے گی اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے حقیقی نمائندگان کی نشاندہی کرے گی. کمیٹی کے چیئرمین کرنل ریٹائرڈ آصف ناز کھوکر، جبکہ انکے ہمراہ اجمل خان لودھی، دانش کلیم اور امجد ستی بطور کمیٹی ممبران ہونگے. کمیٹی دونوں گروپس کے نمائندگان سے تحقیقات کر کے رپورٹ فیڈریشن کو پیش کرے گی