SHARE
Bajwa seeks Manzoor Junior’s support for uplift of hockey

Secretary General Pakistan Hockey Federation Muhammad  Asif Bajwa met 1984 Olympic gold medal winning captain Manzoor Junior today in an effort to muster Olympian’s support for the uplift of the National game in the country.
Asif Bajwa said that he always put former Olympians in highest esteem. “Manzoor Junior is one of the leading names in international hockey and has served Pakistan in real terms.
He is one player who has got all international gold medals which are at stake. His era as an international player has got special memories for Pakistan hockey.”Manzoor Junior, who was also accompanied by former international and World Cup 1994 winning team member Khawaja Junaid, assured Bajwa that he would support and back Pakistan Hockey Federation (PHF) in every positive step they take. “I am planning to meet Manzoor Junior again at my return from Karachi where I would also meet Hanif Khan, Islauddin Siddique and other Olympians during my stay in Karachi.”
Mazoor Junior said what he wanted was to help Pakistan hockey in its revival. “Pakistan hockey needs sincere efforts and for that we are ready to help out”.

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف باجوہ کی اولمپیئن منظور جونیئر اور اور اولمپیئن خواجہ جنید سے لاہور میں اہم ملاقات ہوئی.اس موقع پر پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل آصف باجوہ نے سابق اولمپیئنز کو پاکستان ہاکی کی ترقی و ترویج کے حوالے سے تفصیلی بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق اولمپیئنز پاکستان کا سرمایہ ہیں.ہم چاہتے ہیں کہ تمام اولمپیئنز ایک پیچ پر پاکستان ہاکی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں.پاکستان ہاکی کے کھویا ہوا وقار اسی صورت بحال ہوسکتا ہے جب ہم بحیثیت پاکستانی قوم اپنا کردار ادا کرسکیں.جس پر سابق اولمپیئنز منظور جونیئر اور خواجہ جنید نے پی ایچ ایف کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے حتمی رائے پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر سے ملاقات کے بعد دی جائے گی.اسکے علاوہ مزید ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور جو پاکستان ہاکی کی بہتری کے لئے تجاویز ہونگی وہ بھی دی جائیں گی تاکہ ہمارے قومی کھیل کو دوبارہ کھویا ہوا مقام حاصل ہوسکے.واضع رہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف باجوہ نے گزشتہ ہفتے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ پاکستان ہاکی کی بہتری کے لئے تمام اولمپیئنز سے ملاقات کی جائے گی.شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں اولمپیئن منظور جونیئر اور اولمپیئن خواجہ جنید سے ملاقات کی گئی .جبکہ دوسرے مرحلے میں سندھ میں موجود اولمپیئنز کو اعتماد میں لیا جائے گا.