SHARE
Pakistan Development Squad beat Oman by 7-0 in first match
Pakistan development hockey squad beat visiting Oman team by 7-0 in first match of the four match series here on Tuesday at the Pitch No 2, National Hockey Stadium Lahore.
Rana Waheed was the hero of the day with his hatrick, Rana Abdul Waheed scored 3 goals while Rana Sohail, Hammad Anjum, Rizwan Ali and Amjad Ali Khan added one goal apiece in field.
Pakistan Hockey Federation (PHF) Secretary Muhammad Asif Bajwa, former PHF President Akhtar Rasool, former Olympians and international players including Qasim Khan, Anjum Saeed, Punjab Hockey Association (PHA) Secretary Lt Col (R) Asif Naz Khokhar witnessed the match with keen interest. The touring side will play their second match tomorrow Wednesday, 2nd Oct 2019 here at the same venue.
پاکستان ڈویلپمنٹ سکواڈ نے عمان ہاکی ٹیم کو چار میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 7-0سے شکست دے دی۔رانا عبدالوحید گولز کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم  لاہور میں شیڈیول میچ میں پاکستانی ٹیم  آغاز سے ہی چھائی رہی اور اس نے  مہمان ٹیم کے خلاف وقفے وقفے سے گولز کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ پاکستان کی طرف سے نے گولز کیے۔رانا عبدالوحید نے تین بار گیند کو گول پوسٹ میں پھینک کر گرین شرٹس کی فتح کا راستہ ہموار کیا جبکہ رانا سہیل،حماد انجم،رضوان علی اورامجد علی۔خان نے ایک، ایک گول کیا۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے تھے۔ میچ کے موقع پر  سیکرٹری پی ایچ ایف محمد آصف باجوہ ، چوہدری اختر رسول، قاسم خان، انجم سعید،کرنل آصف ناز کھوکھر سمیت سابق اولیمپئنز اور شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سیریز کا دوسرا میچ 2اکتوبر کو نیشنل سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔