PHF ORGANIZED INDEPENDENCE DAY HOCKEY MATCH

The Pakistan Hockey Federation organized an exhibition hockey match in connection with the 73rd Independence Day on August 14, 2020 at the National Hockey Stadium, Lahore.

The exhibition hockey match was played on Friday at 4:45 pm at National Hockey Stadium Lahore Patch No. 1 between Brig. (R) MH Atif XI vs. Brig. (R) Abdul Hameed XI.

Muhammad Khalid Mahmood (Secretary General Pakistan Olympic Association) and Akhtar Rasool Chaudhary (Ex-President PHF) graced the occasion as chief guest.

Before match Khalid Mehmood, Ch Akhtar Rasool and Muhammad Aisf Bajwa planted a sapling in the lawn of National Hockey Stadium. Followed by a cake cutting ceremony to mark Independence Day with zeal and zest and prayed for the stability and development of the country.

Col Asif Naz Khokhar (Secretary PHA), Khawaja Junaid (Head Coach), Muhammad Usman Olympian, Muhammad Sarwar Olympian, Dr Atif Bashir Olympian, Muhmmad Saqlain Olympian, Babar Abdullah (International), Rana Zaheer (Coach Jr Team) , Zahid Afzal (International), Dr Asad Abbas, Ajmal Khan Lodhi (Asst Coach national Team) and Maj (R) Javeed Arshad Khan Manj (Director Coordination and admin PHF) was also present on this occasion.

Speaking on the occasion, Asif Bajwa said that our ancestors rendered unmatched sacrifices for the sake of Pakistan. Today is an important day in the history of Pakistan Hockey as activities are being resumed on the occasion of Independence Day after Coronavirus.

Muhammad Khalid Mahmood said that we must follow the guiding principles of Quid-e-Azam to make Pakistan a prosperous state.

Addressing the occasion, Akhtar Rasool Chaudhary said, August 14, the day to remember the sacrifices of our forefathers who created Pakistan and how they worked hard and succeeded to get a separate homeland.

Special prayer was also offered for the progress and prosperity of the country at the end of the ceremony.

 

 جشن آزادی کو شایان شان انداز میں منانے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے نمائشی ہاکی میچ کے انعقاد کا اہتمام کیا گیا ہے۔ میچ سے قبل شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری پی او اے خالد محمود اور سابق کپتان ہاکی ٹیم اختر رسول چوہدری مہمان خصوصی تھے۔ سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ، سیکرٹری پنجاب ہاکی کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر ، سابق کپتان محمد عثمان ، عاطف بشیر ، ہید کوچ خواجہ جنید بھی اس موقع پر موجود تھے۔  شجر کاری مہم کے سلسلے پودا لگانے کے بعد ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئ۔ نمائشی ہاکی میچ برگیڈیئر ریٹائرڈ ایم ایچ عاطف الیون اور برگیڈیئر ریٹائرڈ عبد الحمید الیون ایکدوسرے کے مدمقابل کھیلا گیا۔  یوم آزادی کے موقع پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم آسٹروٹرف گراؤنڈ نمر ایک پر کھیلے جانے والے اس نمائشی ہاکی میچ کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود اور سابق صدر پی ایچ ایف اختر رسول چوہدری تھے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ کے ہمراہ سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر،ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجیہ جنید، ایسوسی ایٹ سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن رائے عثمان اکبر کھرل ، محمد عثمان اولمپین ، محمد سرور اولمپیئن ، ڈاکٹر عاطف بشیر اولمپین ، محمد ثقلین اولمپین ، بابر عبد اللہ (انٹرنیشنل) ، رانا ظہیر (کوچ جونیئر ٹیم) ، زاہد افضل ( بین الاقوامی) ، ڈاکٹر اسد عباس ، اجمل خان لودھی (اسسٹ کوچ قومی ٹیم) اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پی ایچ ایف میجررجاوید ارشد منج سمیت نیشنل انٹرنیشنل کھلاڑی اس پروقار تقریب میں موجود تھے۔

اس موقع پرمحمد آصف باجوہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کی خاطر بے مثال قربانیاں دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن پاکستان ہاکی کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے کیونکہ کورونا وائرس کے بعد یوم آزادی کے موقع پرپاکستان ہاکی کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ آج سے قومی کھیل کو اس کا کھویا ہوا وقار واپس دلانے کاسفر شروع کردیا۔ ہاکی کو اس کا اصل مقام واپس دلانے کے لئے بھر پور اقدامات کریں گے

محمد خالد محمود نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو خوشحال ریاست بنانے کے لئے قائد اعظم کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے۔ آج کے دن قومی کھیل کی سرگرمیاں بحال ہونے پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔  ہمیں ہاکی کو فتوحات کی راہ پر گامزن  کرنا ہے

اس موقع پر اختر رسول چودھری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ، 14 اگست کا دن ، پاکستان تخلیق کرنے والے ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو یاد رکھنے کا دن اور انہوں نے کس طرح محنت کی اور علیحدہ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے مزید کیا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہاکی کو اس کا اصل مقام واپس دلانا ہے۔ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو ہاکی بحالی کے لئے محنت کرنا ہوگی ۔

تقریب کے آخر میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔