SHARE
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر (ریٹائرڈ) خالد سجاد کھوکھر ایشین ہاکی فیڈریشن کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے۔

PHF president Brig (rtd) Khalid Sajjad Khokhar has been elected as vice president of Asian Hockey Federation (AHF).
The PHF president was elected unopposed at a meeting held in Tokyo. Representatives of 27 Asian countries participated in the AHF meeting. After his election, Khokhar said that he would try his best to promote hockey in the region. He said that PHF was trying hard for Pakistan to achieve its lost glory in the world of hockey. He added that Pakistan was a safe country for international hockey events. “We will soon organised international hockey competitions in the country,” said Khokhar.

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر (ریٹائرڈ) خالد سجاد کھوکھر ایشین ہاکی فیڈریشن کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے۔ گذشتہ روز جاپان میں ایشین ہاکی فیڈریشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 27 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر (ریٹائرڈ) خالد سجاد کھوکھر کو ایشین ہاکی فیڈریشن کا بلامقابلہ نائب صدر منتخب کیا گیا اور خالد سجاد کھوکھر کی پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لئے خدمات کو بھی سراہا گیا، سجاد کھوکھر نے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ پورے ہائوس نے مجھے اس قابل سمجھا کہ مجھے بلامقابلہ نائب صدر منتخب کیا، انہوں نےکہا کہ میری کوشش ہے پاکستان کا ہاکی کے میدان میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا جا سکتے، انہوں نےکہا کہ کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے ایک محفوظ ملک ہے اور حکومت تعاون کرے تو انٹرنیشنل ٹیموں کے کھلاڑی پاکستان آنے کے لئے تیار ہیں۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر (ریٹائرڈ) خالد سجاد کھوکھر جاپان (کل) اتوار کو واپس وطن پہنچیں گے۔ ملک بھر سے کھلاڑیوں، صوبائی اور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر (ریٹائرڈ) خالد سجاد کھوکھر کو ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی کاوشوں سے نہ صرف ملک میں بلکہ انٹرنیشنل سطح پر ہاکی کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔