Asif Bajwa Shibli Faraz

Federal Minister for Information Shibli Faraz has said that despite the decline in the game of hockey, the interest of the people is still there.

Federal Minister for Information has met Secretary of Pakistan Hockey Federation Asif Bajwa and discussed issues for improvement in hockey.

On the occasion, Shibli Faraz said that for the betterment of the national game, the people of Pakistan and the commercial area must support the government.

Asif Bajwa said that he was thankful to the Information Minister for raising his voice for the betterment of hockey.

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد آصف باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں قومی کھیل ہاکی میں بہتری کیسے لائی جائے کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر شبلی فراز کا کہناتھاکہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے ہاکی ٹیم پاکستان کو بلندیوں کی طرف لے کر گئی ہے ، کھیل کے زوال پذیر ہونے کے باجود بھی پاکستانی عوام کی دلچسپی برقرار ہے ، اور جلد ہی ہاکی کا کھویا ہوا مقام بھی واپس آجائے گا، ہاکی کی رفتہ کو بحال کرنے کیلئے اپنی پوری کوششیں کرے گی ، قوم میں ہاکی کو مقبول بنانے کیلئے سکول سطح سے ہاکی کو فروغ دینے کا پلان مرتب کر رہے ہیں ، قومی کھیل کی بہتری کیلئے پاکستانی عوام اور کمرشل کمپنیز کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد آصف باجوہ نے کہا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے ہاکی کی بہتری کیئے آواز اٹھانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ امید ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ہاکی میں کھویا ہوا مقام واپس لانے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔ ہاکی کے سنہری دور کو واپس لانے کیلئے ہم سب کو محنت کرنا ہوگی ، کھیل کی بہتری کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان بھی قومی کھیل کی بہتری کیلئے سنجیدہ ہیں، انشاءاللہ جلد ہی ہاکی کھویا ہوا مقام لوٹ آئے گا۔