SHARE
Asif Bajwa Brig Khalid Exectuive Board meeting PHF

The executive board of Pakistan Hockey Federation unanimously approves the appointment of Muhammad Asif Bajwa as the Secretary General of the Federation during the 32nd executive board meeting.
President PHF, Brig (Retd) Khalid Sajjad Khokhar presided over the meeting, which was attended by the secretaries of hockey associations of all four provinces, General Manager Pakistan Women’s Hockey Mrs. Tanzeela Amir Cheema and other hnourable executive board members.
After the executive board meeting secretary PHF addressed to a press conference along with all Provincial secretaries and board members in which he said “Our first and foremost duty is to stabilize the federation’s affairs which can lift the status of hockey in Pakistan,”.
He further said that for the restoration of Pakistan Hockey all provinces will work together and revival of the club hockey. The board and president PHF have decided that details of the federation accounts will be issued on the PHF website quarterly, definitely.
National Hockey Championship will be held after Eid, Secretary PHF said we are planning to organize professional hockey league at the end of this year.
We made a big mistake when we missed the FIH Pro League as it led to a heavy fine. “We will see how it can be resolved, would talk to the FIH president Narinder Batra in this regard” the secretary said.
Mr. Asif Bajwa advised the Unity is Strength and by uniting we stand and be dividing we fall.

The executive board of Pakistan Hockey Federation unanimously approves the appointment of Muhammad Asif Bajwa as the Secretary General of the Federation during the 32nd executive board meeting

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ نے متفقہ طور پر اولمپئین آصف باجوہ کو سیکرٹری پی ایچ ایف تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس صدر پی ایچ ایف بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوا۔اجلاس میں ایگزیکٹو بورڈکے 14اراکین نے شرکت کی۔ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں خیبر پختونخواہ نے آصف باجو ہ کا نام سیکرٹری کے طور پر پیش کیا جبکہ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن نے اس کی تائید کی۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپئین آصف باجوہ نے کہا کہ ہاکی میں آج سے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔آج ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ہاکی کے معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے،آصف باجو ہ کا کہنا تھا کہ ہاکی بحالی کے لئے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور کوشش ہو گی کہ کلب ہاکی کو بحال کیا جائے اور اس کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ آج ایگزیکٹو بورڈ اور صدر پی ایچ ایف سے خصوصی طور پر اجازت لی ہے کہ ہر تین ماہ بعد فیڈریشن کے اکاؤنٹس کی تفصیلات پی ایچ ایف کی ویب سائٹ پر جاری کی جایا کریں گی۔ان کا کہناتھا کہ بہت افسوس کی بات ہے ہاکی بحالی پر گفتگو کرنے کی بجائے ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات پر زیادہ بات کی جاتی ہے اسی صورت حال کے پیش نظر میں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تمام سابق اولمپئینز کو ساتھ لے کر چلنے کا اعلان کیا اور تمام سابق کھلاڑیوں کو دعوت دی کہ وہ مل بیٹھ کر ہاکی بحالی کے لئے مشورہ دیں انہوں نے سابق اولمپئینز سے ایک مرتبہ پھر درخواست کی کہ وہ ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ بند کرتے ہوئے ایک ساتھ مل کرہاکی بحالی کے لئے کام کریں۔انہوں نے اعلان کیا کہ عید کے فوری بعد قومی ہاکی چیمپئن شپ کروائی جائے گی اس کی میزبانی کے حوالے سے آئندہ دس روز میں اعلان کردیا جائے گا۔سیکرٹری پی ایچ ایف نے اعلا ن کیا کہ بہت جلد ملک میں پروفیشنل ہاکی لیگ کروائی جائے گی اور اس سلسلے میں میری مختلف لوگوں سے بات چیت شروع ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کو ایک سال میں ٹاپ ٹین اور پھر ٹاپ فور میں لانا ہدف ہے اور اس کے لئے مکمل حکمت عملی کا اعلان کیا جائیگا۔سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ 20کروڑ عوام سے وعدہ کرتاہوں کو کہ ہاکی کو اس کاکھویاہوا وقار واپس دلائیں گے اور بین الاقوامی ہاکی میں میڈلز بھی جیت کرلائیں گے۔ہاکی فیڈریشن احتساب کے حوالے سے سوال پر آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ادارے آزاد اور خود مختار ہیں وہ اپنا کام کریں گے اگر کسی نے گاجر یں کھائی ہیں تو اس کے پیٹ میں درد ہوگا اور اگر کسی نے گاجریں نہیں کھائیں تو اس کو درد نہیں ہوگا۔