Muhammad Asif bajwa

Secretary-General, Pakistan Hockey Federation, Muhammad Asif Bajwa, said in a video message that the SOPs of Coved 19 are very strict which is causing problems to the hockey world. We are considering various strategies to bring Pakistan Hockey back to its original place and perform better in the Junior Asia Cup despite the unfortunate circumstances.
For any tour, all officials and players will have to go to quarantine for 14 days. Thus, a month will be required for the tour. Considering the financial constraints and limited time, in consultation with the coaches officials, it has been suggested that matches be played between the Pakistan Junior Hockey Team and the Pakistan White Hockey Team in different districts of Pakistan. All these suggestions will be put before President PHF. The suggestions will be implemented in light of the instructions of President PHF.

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ّآصف باجوہ نے ویڈیو پیغام کے زریعے کہا کہ کوویڈ 19 کے ایس او پیز نہایت سخت ہیں جس کی وجہ سے دنیائے ہاکی کو مشکلات کا سامنا ہے. ہم نے نا مصائب حالات کے باوجود پاکستان ہاکی کو اسکے حقیقی مقام پر واپس لانے کیلئے اور جونیئر ایشیاء کپ میں بہتر پرفارم کرنے کیلئے مختلف حکمت عملی پر غور کررہے ہیں.ان حالات میں ہم دنیا کے کسی ملک میں بھی کھیلنے جائیں گے تو وہاں سب سے پہلے تمام آفیشلز و کھلاڑیوں کو 14 دنوں کیلئے قرنطینہ میں جانا ضروری ہوگا.اس طرح ٹور کیلئے مہینہ درکار ہوگا. مالی پریشانیوں اور محدود وقت کو مد نظر رکھتے ہوئے کوچز آفیشلز کی مشاورت سے تجویز سامنے آئی ہے کہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اور پاکستان وائٹ ہاکی ٹیم کے مابین پاکستان کے مختلف اضلاع میں میچز کرائے جائیں گے .تاکہ جونیئر ہاکی ٹیم کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر میں موجود جونیئر کھلاڑیوں کی حوصلے میں اضافہ ہوسکے .مزکورہ میچز دیکھ کر نئے ٹیلنٹ میں بھی دلچسپی پیدا ہوگی اور ڈسٹرکٹس بھی متحرک انداز میں ہاکی کے فروغ کیلئے مزید کام کرسکیں گے.یہ تمام تجاویز صدر پی ایچ ایف کے سامنے رکھی جائیں گی.بعد ازاں صدر پی ایچ ایف کی ہدایات کی روشنی میں تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے گا.