Home Training Tour of Uzbekistan Hockey Team

Training Tour of Uzbekistan Hockey Team

The Uzbekistan National Hockey Team Is Undertaking A Training Tour of Pakistan from 27th April to 10th May 2019 and Will Play Matches Against PHF Development Squad and Other Local Teams.

Training Tour of Uzbekistan Hockey Team

27th April To 10th May 2019

SCHEDULE OF MATCHES

DATE TIME MATCHES VENUE RESULT
29TH APRIL

MONDAY

1630 HOURS UZBEKISTAN VS TARIQ ACADEMY MANGA MANDI HOCKEY STADIUM JOHAR TOWN LAHORE 2-1
30TH APRIL

TUESDAY

1630 HOURS UZBEKISTAN VS PHF DEVELOPMENT SQUAD NATIONAL HOCKEY STADIUM PITCH-2 1-2
Ist MAY WEDNESDAY 1630 HOURS UZBEKISTAN VS PAK HERO NATIONAL HOCKEY STADIUM PITCH-2 2-1
2ND MAY

THURSDAY

1930 HOURS UZBEKISTAN VS ACADEMIES NATIONAL HOCKEY STADIUM PITCH-2 1-1
3RD MAY

FRIDAY

1630 HOURS UZBEKISTAN VS PHF DEVELOPMENT SQUAD INTERNATIONAL HOCKEY STADIUM GOJRA 1-3
4TH MAY

SATURDAY

1630 HOURS UZBEKISTAN VS PUNJAB NATIONAL HOCKEY STADIUM PITCH-2 2-1
5TH MAY SUNDAY 1930 HOURS UZBEKISTAN VS PHF DEVELOPMENT SQUAD HOCKEY STADIUM SHEIKHUPURA 1-1
6TH MAY

MONDAY

1630 HOURS UZBEKISTAN VS COMMISSIONER SARGODHA XI HOCKEY STADIUM SARGODHA 1-6
7TH MAY

TUESDAY

1630 HOURS UZBEKISTAN VS OKARA GARRISON HOCKEY STADIUM OKARA CANTT 2-0
8th MAY WEDNESDAY Rest
9TH MAY

THURSDAY

1930 HOURS UZBEKISTAN VS SHAHBAZ SENIOR ACADEMY NATIONAL HOCKEY STADIUM PITCH-2 1-2

 

Urdu News:

ازبکستان ہاکی ٹیم پاکستان کے دورے پر 27 اپریل کو لاہور پہنچے گی.شیڈول کے مطابق ازبکستان ہاکی ٹیم پہلا میچ 29 اپریل کو طارق اکیڈمی مانگا منڈی کے ساتھ 4:30 بجے شام جوہر ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی.دوسرا میچ 30 اپریل کو شام 4:30 بجے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم 2 لاہور میں پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ کے ساتھ کھیلے گی.جبکہ تیسرا میچ 2 مئی کو 7:30 بجے رات نیشنل ہاکی اسٹیڈیم 2لاہور میں اکیڈمیز کے ساتھ کھیلے گی.چوتھا میچ 3 مئی کو شام 4:30 بجے پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ کے ساتھ کھیلے گی.پانچواں میچ 4 مئی کو پنجاب ہاکی ٹیم کے ساتھ 4:30 بجے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم 2 لاہور میں کھیلے گی.چھٹا میچ 6 مئی کو رات 7:30 بجے پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ کے ساتھ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم 2لاہور میں فلڈ لائٹ میں کھیلے گی.ساتواں میچ 7 مئی کو اوکاڑہ گیریژن کے ساتھ ہاکی اسٹیڈیم کینٹ اوکاڑہ میں کھیلے گی.جبکہ آٹھواں اور آخری میچ 9 مئی کو رات 7:30 بجے پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ کےساتھ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم 2 لاہور میں کھیلے گی.

***************

ازبکستان ہاکی ٹیم شیڈول سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی.پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر,سیکریٹری جنرل شہباز احمد سینئر,پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر کی جانب سے مہمان ٹیم کو پاکستان آمد پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا . ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے آفیشل محمد زاہد ,لائزن آفیسر محمد یعقوب,پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے ثاقب نیاز نے ازبکستان ہاکی ٹیم کو ایئر پورٹ میں استقبال کیا بعد ازاں پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کرنل ر آصف نا زکھوکھر نے ازبکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات کی اور اظہار تشکر کیا.واضع رہے ازبکستان ہاکی ٹیم شیڈول کے مطابق اپنا پہلا میچ طارق اکیڈمی کے ساتھ جوہر ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی.جس کے انتظامات پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی طرف سے مکمل کرلئے گئے ہیں.

***************

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر نے ازبکستان قومی ہاکی ٹیم کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ویژن کے مطابق انشاء اللہ مستقبل میں مزید غیر ملکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی جس سے پاکستان ڈومیسٹک ہاکی کو استحکام ملے گا.انہوں نے مزید کہا کہ عرصہ دراز سے پاکستان میں غیر ملکی ٹیمیں سیکوریٹی ایشوز کی بناء پر دورے سے گریز کرتی تھیں.الحمداللہ چند ماہ قبل سہہ ملکی سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد دیگر غیر ملکی ہاکی ٹیموں نے پاکستان آمد کی خواہش ظاہر کی ہے.پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے جس انداز میں سہہ ملکی سیریز کے انتظامات تسلی بخش کئے تھے انشاء اللہ ازبکستان ہاکی ٹیم کی مہمان نوازی بھی بھر پور انداز میں کرے گی.ہم ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے سہہ ملکی ہاکی سیریز کے علاوہ ازبکستان ہاکی ٹیم کی پاکستان دورے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کیا انشاء اللہ ہم ڈومیسٹک ہاکی میں انقلابیاں تبدیلیاں لاکر پاکستان ہاکی ٹیم کو بہترین کھلاڑی دیں گے جو ملک کا نام اونچا کریں گے.

Day 1:

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جوہرہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ازبکستان ہاکی ٹیم اور طارق بٹ اکیڈمی کے درمیان تربیتی دورہ کا پہلا میچ کھیلا گیا.جو کہ ازبکستان ہاکی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں دوگول سے جیت لیا.ازبکستان کی جانب سے دونوں فیلڈ گول رسلان ستلیکو نے کئے.جبکہ طارق بٹ اکیڈمی کی جانب سے واحد گول ٹیم کپتان عمران رمضان نے پینلٹی کارنر کے زریعے کیا.اس موقع پر مہمان خصوصی پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر تھے.انکے ہمراہ ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے زاہد علی,پی ایچ ایف کے ایڈمن ڈائریکٹر میجر ر منج,پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے ایسوسیئیٹ سیکریٹری رائے عثمان اکبر,لاہور ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری امجد,سابق انٹر نیشنل ہاکی پلیئر قاسم خان,محمد ایوب,عرفان سینئر ایمپائر منیجر دلاور بھٹی کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین ہاکی آفیشلز و شائقین ہاکی موجود تھے.

*******************

ازبکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں طارق بٹ ہاکی اکیڈمی کی جانب سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا.اس موقع پر ازبکستان ہاکی ٹیم کے آفیشلز و کھلاڑیوں سمیت پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر,پی ایچ ایف ڈائریکٹر ایڈمن میجر ر جاوید منج,ایسوسیئیٹ سیکریٹری رائے عثمان اکبر,لاہور ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر چوہدر امجد,ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے آفیشل زاہد علی,سابق انٹر نیشنل ہاکی پلیئر قاسم خان,محمد ایوب ایمپائر منیجر دلاور بھٹی کے علاوہ دیگر ہاکی آفیشلز نے شرکت کی.

Day 2:

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی اسٹیڈیم2 لاہور میں ازبکستان ہاکی ٹیم اور پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ کے درمیان تربیتی دورہ کا دوسرا میچ کھیلا گیا.جو کہ پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ نے ایک کے مقابلے میں دوگول سے جیت لیا.ازبکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے پہلا گول 13ویں منٹ میں الحومجون سلطانو نے کیا.جس کے بعد پی ایچ ایف ڈویلہمنٹ اسکواڈ کی جانب سے 43ویں منٹ میں ظہیر نے گول اسکور کرکے برابر کردیا.اسکے بعد پی ایچ ایف اسکواڈ کے فرحان یوسف نے 54ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا. .اس موقع پر مہمان خصوصی ازبکستان میں پاکستان کمیونٹی کے صدر محمد ابراہیم تھے.انکے ہمراہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر ,ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے زاہد علی,پی ایچ ایف کے ایڈمن ڈائریکٹر میجر ر منج,پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے ایسوسیئیٹ سیکریٹری رائے عثمان اکبر,سابق انٹر نیشنل ہاکی پلیئر قاسم خان,محمد ایوب, ایمپائر منیجر دلاور بھٹی کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین ہاکی آفیشلز و شائقین ہاکی موجود تھے.تیسرا میچ 2 مئی کو شام 7:30 بجے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم 2 لاہور میں ازبکستان ہاکی ٹیم اور اکیڈمیز کے درمیان کھیلا جائے گا.

Day 3:

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی اسٹیڈیم2 لاہور میں ازبکستان ہاکی ٹیم اور پاک ہیروز ہاکی کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا.جو کہ ازبکستان ہاکی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں دوگول سے جیت لیا.ازبکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے پہلا گول چھٹے منٹ میں رسلان نے کیا.جس کے بعد پاک ہیروز ہاکی کلب کی جانب سے آٹھویں منٹ میں عبدالحنان نے گول اسکور کرکے برابر کردیا.اسکے بعد ازبکستان کے الحمجون نے آخری منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا.اس موقع پر مہمان خصوصی سی ای او حباء اینڈ الماس جیولرز محمد ندیم تھے.انکے ہمراہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر ,ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے زاہد علی,غلام غوث,پی ایچ ایف کے ایڈمن ڈائریکٹر میجر ر جاوید منج,پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے ایسوسیئیٹ سیکریٹری رائے عثمان اکبر,شفیق بھٹی,محمد ایوب, ایمپائر منیجر دلاور بھٹی,محمد یعقوب کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین ہاکی آفیشلز و شائقین ہاکی موجود تھے.بعد ازاں حباء اینڈ الماس جیولرز کی جانب سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ازبکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا.جس میں ازبکستان ہاکی ٹیم کے آفیشلز کھلاڑیوں سمیت پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر,ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے زاہد علی,غلام غوث,پی ایچ ایف کے ایڈمن ڈائریکٹر میجر ر جاوید منج,پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے ایسوسیئیٹ سیکریٹری رائے عثمان اکبر,شفیق بھٹی,محمد ایوب, ایمپائر منیجر دلاور بھٹی,محمد یعقوب سمیت دیگر آفیشلز نے شرکت کی.

Day 4:

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی اسٹیڈیم2 لاہور میں ازبکستان ہاکی ٹیم اور ڈار اینڈ رانا ظہیر اکیڈمی کے درمیان تربیتی دورہ کا تیسرا میچ کھیلا گیا.جو کہ ایک ایک گول سے برابر رہا.ڈار اینڈ رانا ظہیر کیڈمی کی جانب سے عدیل نے گیارویں منٹ میں گول اسکور کیا.جس کو ازبکستان ہاکی ٹیم کے اوکھلوجون نے 33ویں منٹ میں برابر کردیا. میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں مزید گول کرنے میں ناکام رہیں. اس موقع پر پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر ,اولمپیئن توقیر ڈار,ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے زاہد علی,غلام غوث,پی ایچ ایف کے ایڈمن ڈائریکٹر میجر ر منج,پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے ایسوسیئیٹ سیکریٹری رائے عثمان اکبر,محمد ایوب, ایمپائر منیجر دلاور بھٹی کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین ہاکی آفیشلز و شائقین ہاکی موجود تھے.

Day 5:

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم گوجرہ میں ازبکستان ہاکی ٹیم اور پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ کے درمیان تربیتی دورہ کا چوتھا میچ کھیلا گیا.جو کہ پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ نے 1-3 سے جیت لیا. پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ کی جانب سے اویس عامر,رضوان علی اور مرتضی یعقوب نے ایک ایک گول اسکور کیا.جبکہ ازبکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے رسلان کریمیو نے اپنی ٹیم کا واحد گول اسکور کیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید,اسسٹنٹ کمشنر شہریار عارف خان,ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر عرفان سینئر,ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے زاہد علی,غلام غوث,محمد ایوب, ایمپائر منیجر دلاور بھٹی کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین ہاکی آفیشلز و شائقین ہاکی موجود تھے.بعد ازاں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا.

Day 6:

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی اسٹیڈیم 2 لاہور میں ازبکستان ہاکی ٹیم اور پنجاب ہاکی ٹیم کے درمیان تربیتی دورہ کا پانچواں میچ کھیلا گیا.جو کہ ازبکستان ہاکی ٹیم نے 1-2 سے جیت لیا. ازبکستان کی جانب سے پہلا گول کھومجون جبکہ دوسرا گول رسلان نے فیلڈ گول کیا.پنجاب ہاکی ٹیم کی جانب سے واحد گول ارسل نے کیا. اس موقع پر پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر خاور, سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر,ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے زاہد علی,غلام غوث,لاہور ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری امجد,سابق انٹر نیشنل ہاکی پلیئر قاسم خان ,آفیشلز شفیق بھٹی,محمد پرویز,محمد یعقوب علاوہ بڑی تعداد میں معززین ہاکی آفیشلز و شائقین ہاکی موجود تھے.
بعد ازاں ڈسٹرکٹ لاہور ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے ازبکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا.اس موقع پر اسپانسرز حباء جیولرز کے محمد ندیم,ہیلتھ گارڈ واٹر کے تنویر احمد,پی ایچ ایف کے سابق صدر چوہدری اختر رسول, پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر خاور, سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر,ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے زاہد علی,غلام غوث,لاہور ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری امجد,سیکریٹری چوہدری حسن,سابق انٹر نیشنل ہاکی پلیئر قاسم خان ,آفیشلز شفیق بھٹی,محمد پرویز,محمد یعقوب کے علاوہ بڑی تعداد میں ہاکی آفیشلز و کھلاڑیوں نے شرکت کی.بعد ازاں ازبکستان ہاکی ٹیم کو ہاکی اسٹک تقسیم کی گئیں.

Day 7:

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی اسٹیڈیم شیخوپورہ میں ازبکستان ہاکی ٹیم اور پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا.جو کہ 1-1گول سے برابر رہا. ازبکستان کی جانب سے محمجون نے 18ویں منٹ میں فیلڈ گول کیا.جبکہ پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ کی جانب 21ویں منٹ میں رضوان نے پینلٹی کارنر کے زریعے گول اسکور کیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود,ڈی ایس او طارو عظیم,اولمپیئن رانا مجاہد ,اولمپیئن انجم سعید,اولمپیین ملک شفقت,ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے زاہد علی,محمد یعقوب کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین ہاکی آفیشلز و شائقین ہاکی موجود تھے.

Day 8:

Sargodha 6 – 1 Uzbekistan

Day 9:

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام البرق ہاکی اسٹیڈیم اوکاڑہ میں ازبکستان ہاکی ٹیم اورکور کمانڈر الیون ہاکی ٹیم کے درمیان میچ کھیلا گیا.جو کہ ازبکستان ہاکی ٹیم نے 0-2 سے جیت لیا. ازبکستان کی جانب سے محمجون اور رسلان نے فیلڈ گول اسکور کئے اس موقع پر مہمان خصوصی جی او سی 14 ڈویژن میجر جنرل علی عامر اعوان,جی او سی 40 ڈویژن میجر جنرل اظہر وقاص تھے.انکے ہمراہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر,پی ایچ ایف کے ایڈمن ڈائریکٹر میجر ر جاوید منج,پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے ایسوسیئیٹ سیکریٹری رائے عثمان اکبر,ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے زاہد علی,غلام غوث,محمد یعقوب کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین ہاکی آفیشلز و شائقین ہاکی موجود تھے.

Day 10:

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی اسٹیڈیم2 لاہور میں ازبکستان ہاکی ٹیم اور شہباز سینئر ہاکی اکیڈمی کے درمیان تربیتی دورہ کا آخری میچ کھیلا گیا.جو کہ شہباز سینئر ہاکی اکیڈمی نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا.شہباز احمد ہاکی اکیڈمی کی جانب سے توصیف نے28ویں منٹ میں, احمر نے 41ویں منٹ میں گول اسکور کیا.جبکہ ازبکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے اویبوک نے 17 ویں منٹ گول اسکور کیا. میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں مزید گول کرنے میں ناکام رہیں. اس موقع پر پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر ,پی ایچ ایف ڈائریکٹر ایڈمن میجر ر جاوید منج,ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے زاہد علی,غلام غوث,محمد ایوب, ایمپائر منیجر دلاور بھٹی کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین ہاکی آفیشلز و شائقین ہاکی موجود تھے.واضع رہے ازبکستان ہاکی ٹیم تربیتی دورہ مکمک کرکے کل واپس اپنے وطن روانہ ہوجائے گی.